Home Top Ad

Responsive Ads Here

مولانا جلال الدین رومیؒ کے اقوال

Share:



  مولانا جلال الدین رومیؒ کے اقوال

google image


آپ عظیم صوفی شاعر تھے، ان کی مثنوی شہرۂ آفاق ہے۔ 

٭ شہوت کا سانپ ابتدا ہی میں مار ڈالو ورنہ یہ کبھی اژدہا بن جائے گا۔
٭ اگر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہو تو مسلسل محنت کرتے رہو۔ 

٭ فتنہ انگیز سچائی سے مصلحت آمیز جھوٹ بہتر ہے۔
٭ جب کوئی غم دیکھو تو استغفار کرو کیونکہ غم تو خدا کی طرف سے آتا ہے۔ تم
 اپنے کام میں لگے رہو۔ 
٭ زندگی کو ہمیشہ امانت سمجھو کیونکہ یہ عنقریب چلی جائے گی۔
٭ برا وہ شخص ہوتا ہے جو بے ادب ہو، کیونکہ ادب میں نیکیاں ہی نیکیاں ہیں۔
٭ برا شخص نیک لوگوں سے کینہ و حسد رکھتا ہے، اس سے بچو۔
٭ اگر کسی دین سے تمہیں رہنمائی حاصل ہو سکتی ہے تو وہ صرف اسلام ہے۔ 

٭ صرف خدا کی عبادت کرو اور اسی سے اپنی حاجات بیان کرو۔ 

٭ خدمتِ خلق صرف خوشنودی خدا کے لیے کرو۔ خلقت کے قبول کرنے سے تمہیں 
کچھ نہیں ملے گا۔ 

٭ شمع بننے کے دعوے سے پروانہ بن جانا زیادہ باعث افتخار ہے۔

No comments